بین الاقوامی

کرتار پور راہداری پر تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری

پاکستان اور بھارت کے تکنیکی ماہرین نے کرتار پور راہداری کے بعض امور کو طے کرلیا جب کہ باقی حل طلب معاملات بھی جلد طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے کرتاپور راہداری پر تکنیکی مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا۔ بتایا گیا ہے کہ تین گھنٹے جاری رہنے والے پاک بھارت مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئے۔ دونوں ممالک میں مذاکرات زیرو لائن پر ایک خیمے میں ہوئے۔ اپنی اپنی طرف سڑک کے گرد خاردار باڑ لگانے پر اتفاق کیا گیا۔ سڑک کی اونچائی سمیت دیگر تکنیکی معاملات طے کیے گئے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers