قومی

انسداد دہشت گردی عدالت نےمشال قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل کئے جانیوالے مشال خان کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو ملزموں کو عمر قید کی سزا سنا دی. پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس میں ملزم پی ٹی آئی کے کونسلر عارف اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ صابر اور اظہار کو بری کردیا گیا. کیس میں مجموعی طور پر اکسٹھ ملزموں کو گرفتار کیا گیا تھا. کیس کے مرکزی ملزم عمران کو دوبار سزائے موت، پانچ ملزموں کو پچیس سال جبکہ پچیس کو چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ کیس میں چار ملزم مفرور تھے جنہیں بعد میں گرفتار کیا گیا جن میں سے دو کو آج سزا سنا دی گئی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share