قومی

فواد حسن فواد کیخلاف 39 گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی مشکلات میں مزید اضافہ۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد کیخلاف 39 گواہوں کی فہرست احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔
عدالت میں جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق، وزارت خارجہ، ایس ای سی پی، ایف بی آر کے ملازمین فواد حسن فواد کیخلاف گواہ ہونگے۔ کمشنر، پٹواری، بینکنگ ماہرین، کنٹمونمنٹ ملازم اور بیوروکریٹس بھی گواہی دینگے۔ وزرات خارجہ کے چیف اکاؤنٹنٹ سید امجد شاہ اور اسٹیبلشمنٹ سیکشن کے زرناب گل بھی نیب کے گواہوں میں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر فنانس سول سروسز اکیڈمی محمد اخلاق، اور آڈیٹر جنرل پنجاب ارشد علی بھی گواہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ٹرائل کا باقاعدہ آغاز 2 اپریل سے ہو گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share