قومی

پاکستان ڈے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

اسلام آباد میں پاکستان ڈے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کی گئی۔ مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں اور پاک فضائیہ کے فائٹر طیاروں نے حصہ لیا۔ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی فل ڈریس ریہرسل میں غیر ملکی افواج کے دستوں نے بھی شرکت کی۔ افواج پاکستان کے مسلح دستوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے فضا میں کرتب بھی دکھائے۔ پریڈ گراؤنڈ سے ملحقہ دس کلومیٹر کے علاقے میں موبائل سروس صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک معطل رہی۔ اہم شاہراہوں پر پولیس، رینجرز اور فوجی جوانوں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers