بین الاقوامیقومی

پاکستان کی سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کی رہائی کی شدید مذمت

پاکستان نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزموں کی رہائی کی شدید مذمت کی ہے. بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرا دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ملزموں کی رہائی کی شدید مذمت کی ہے. سمجھوتا ایکسپریس دھماکا کیس میں ملوث سوامی اسیم آندد سمیت چار ملزموں کو بری کئے جانے پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا. ترجمان کے مطابق پاکستان بارہا سمجھوتا ایکسپریس حملہ کیس میں پیش رفت نہ ہونے کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے. بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ ان کی حکومت کی غفلت کے باعث ملزم رہا ہوئے. ملزموں کی بریت نے بھارتی عدالتوں اور نظام انصاف کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share