قومی

23 مارچ کی پریڈ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات

یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی. پاک فوج اور دیگر فورسز کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے بھی دو ہزار سے زائد اہلکار و افسران سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے. فضائی حدود معمول کی پروازوں کیلئے بند رہے گی. حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
23 مارچ کی پریڈ کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئےہیں. پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں مجموعی طور پر دو ہزار چھتیس (2036) پولیس اہلکار تعینات ہونگے. پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ فول پروف سیکیوٹی کے لئے اسلام آباد کو چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے. ایک ایس پی ہر سیکٹر کی نگرانی کرے گا. چھ سو چودہ (614) پولیس اہلکار سٹینڈ بائی رکھے جائیں گے جو ہنگامی صورتحال پر طلب کئے جا سکیں گے ضلع بھر میں 74 پٹرولنگ گاڑیاں بھی صورتحال پر نظر رکھیں گی۔
پریڈ ایونیو تک جانے والی گاڑیوں کیلئے خصوصی سٹیکرز اور افراد کیلئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔ کیمرہ، موبائل، ہینڈ بیگ اور کھانے پینے کی اشیا ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی. شناختی کارڈ لازمی پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے. یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پریڈ ایونیو سے ملحقہ علاقوں میں کئی روز سے سرچنگ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers