قومی

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب

اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی. پریڈ میں ایک طرف ملک کو ناقابل تسخیر بنانے والے دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی گئی تو دوسری طرف ملکی ثقافت کے رنگوں نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے.
تقریب میں شرکت کے لئے سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان پہنچے. مہمان خصوصی مہاتیر محمد تقریب میں شرکت کے لئے آئے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا. صدر مملکت عارف علوی روایتی انداز میں بگھی میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے. تینوں مسلح افواج کے سربراہ، بحرین فوج کے سربراہ اور آزربائیجان کے وزیر دفاع بھی تقریب میں شریک ہوئے.
ایس ایس جی کے دستے نے اللہ ھو کی صداوَں میں سلامی دی۔ ڈیفنس فورس کا دستہ پہلی بار پریڈ ک احصہ بنا. سعودی عرب، آذربائیجان کے دستے نے بھی سلامی پیش کی۔ تقریب میں دفاعی ساز و سامان کی نمائش کی گئی. جدید ترین میزائل، طیارہ شکن توپیں، ٹینک، ایٹمی اثاثوں کا دفاعی سسٹم اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے جدید ترین ڈرون براق سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے. ہواؤں کو مسخر کرنے والے ایس ایس جی کے جوانوں نے فری فال کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کی قیادت میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ نے کی.
پریڈ میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت چاروں صوبوں کے ثقافتی فلوٹس نے تقریب میں رنگ بھرے تو شرکا کے چہرے خوشی سے دمکنے لگے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers