بین الاقوامیقومیکھیل

آسٹریلیا کو 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتر ی حاصل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستانی باؤلرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔ آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے میدان مار لیا۔ کپتان ایرون فنچ نے 153 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شارجہ میں پہلے ون ڈے کا ری پلے۔ آسٹریلوی بلے باز برستے رہے پاکستانی باؤلرز وکٹوں کو ترستے رہے۔ دوسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلوی ٹیم 8 وکٹوں سے کامیاب۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔ امام الحق پھر ناکام بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ حارث سہیل 34، شان مسعود 19 رنز تک محدود رہے. محمد رضوان نے ہمت دکھائی۔ کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ کپتان شعیب ملک 60 رنز پر کیچ تھما بیٹھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کولٹرنائل اور رچرڈسن نے 2،2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
جواب میں آسٹریلوی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 209 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 88 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان ایرون فنچ نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کی۔ اسٹار بلے باز 153 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ فنچ کی اننگز میں 6 چھکے اور 11 چوکے بھی شامل تھے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers