قومیٹیکنالوجی

قبائلی علاقے باجوڑ میں تھری جی سروس شروع کرنے کا کام مکمل

قبائلی علاقے باجوڑ میں تھری جی سروس شروع کرنے کا کام مکمل ہوگیا. آج سے وہاں کے عوام کو یہ سہولت میسر ہو جائے گی. وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قبائلی نوجوانوں کی خواہش پر باجوڑ میں تھری جی سروس چلانے کا کام مکمل کر لیا گیا. باجوڑ جلسے میں وزیراعظم عمران خان سے اس حوالے سے درخواست کی گئی تھی جس پر انہوں نے منظوری دے دی. محمود خان نے کہا کہ قبائلی عوام کے دیگر مطالبات بھی جلد پورے کریں گے۔

Comment here

Subscribers
Followers