قومی

پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جا سکتا

ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کوئی بھی سمجھ دار ملک ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا. یہ ممکن نہیں کہ پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا چھوڑ دیا جائے۔
روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان نے کہا پاکستان نے بھارتی کارروائی کے جواب میں اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اسے نشانہ بنایا. ہم بھارت کو بتانا چاہتے تھے ان کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا، بھارتی طیارہ گرانے کیلئے ایف سولہ نہیں جے ایف سیونٹین تھنڈر استعمال کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا بھارت تیار ہو تو پاکستان بھی جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے اقدامات کرے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers