قومی

گیس و تیل کے بڑے ذخائر، حکومت کا جلد خوشخبری سنانے کا اعلان

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے گیس و تیل کے بڑے ذخائر کے حوالے سے قوم کو جلد خوشخبری سنانے کا اعلان کر دیا. کہتے ہیں، سمندر میں ڈرلنگ سے قدرتی ذخائر کے مثبت اشارے ملے ہیں. وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن گیس صارفین سے زائد بل وصول کیے گئے تھے ان کو جون کے بلوں میں ری ایڈجسٹ کر دیا جائے گا. اس مقصد کے لیے کمپنی کو اڑھائی سے تین ارب روپے مختص کرنے کا کہہ دیا ہے. گوادر میں بہت جلد آئل ریفائنری کام شروع کر دے گی جس کا فائل ورک شروع کر دیا ہے. وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان سے زیادہ سعودی حکومت اس منصوبے کو جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers