قومی

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکانے کا حکم دے دیا ہے. عدالت نے ریمارکس دیے کہ صرف الزامات پر کسی کا نام ای سی ایل میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے درخواست کی سماعت کی۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ نیب کے کہنے پر ایف آئی اے نے کسی قانونی جواز کے بغیر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا. وہ انکوائری کے دوران بھی بیرون ملک جا کر واپس آتے رہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف ابھی انکوائری جاری ہے وہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نیب جو الزام لگا رہا ہے اس کا دستاویزی ثبوت دیا جائے، صرف الزامات کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں شامل کیسے کیا جا سکتا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers