قومی

پی پی پی کا حکومت مخالف ٹرین مارچ آج کراچی سے شروع

پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی. ٹرین مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں آج کراچی کینٹ سٹیشن سے شروع ہو گیا ہے. جیالے ٹرین مارچ میں شرکت کے لیے کینٹ سٹیشن پر پہنچے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ٹرین مارچ کراچی کینٹ سٹیشن سے لاڑکانہ کی طرف رواں دواں ہے. بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوریت کی بقا کے لیے نکلے ہیں۔
کاروان بھٹو کے نام سے اس ٹرین میں بلاول پچیس مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔ بھٹو ٹرین مارچ میں وزیر اعلی سندھ، صوبائی کابینہ، پارٹی رہنما اور جیالوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ حکام کے مطابق رات آٹھ بجے نواب شاہ پہنچنے کے بعد بلاول بھٹو اپنے آبائی گھر زرداری ہاؤس میں قیام کریں گے۔ بدھ کی صبح دس بجے مارچ کے شرکا شاہنواز بھٹو سٹیشن لاڑکانہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ ٹرین مارچ کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے چودہ ڈبوں پر مشتمل ٹرین کی بکنگ دس لاکھ اکاون ہزار چار سو روپے میں کروائی ہے۔ ٹرین ایک لگژری سپیشل سیلون، ایک اے سی سلیپر، آٹھ اکانومی، دو سیکورٹی گارڈز، میٹنگ روم اور کچن پر مشتمل ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share