قومی

آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سے بچنے کیلئے کوششیں

آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔دوسری طرف سابق صدر کولگژری گاڑیوں کےٹیکس سےمتعلق کیس میں،، آج فیڈرل بورڈآف ریونیو میں پیشی سےبھی استثنیٰ مل گیا۔اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے آصف علی زرداری نے چار الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔جن میں اُنہوں نےعدالت سے ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرنے کی استدعا کی۔ فریال تالپور نے بھی ضمانت قبل ازگرفتاری کی علیحدہ درخواست دائر کی۔دوسری طرف ایف بی آرنے لگژری گاڑیوں کے ٹیکس ادائیگی سے متعلق کیس میں آصف زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔اور اُنہیں دس اپریل تک کراچی آفس میں پیش ہوکر الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers