قومیکھیل

وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات

وزیراعظم سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر ایم ڈی پی سی بی اور چیف ایگزیکٹو سبحان احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پی سی بی کے معاملات میں شفافیت لانے اور کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے ریجنز پر مشتمل ڈومیسٹک سٹرکچر تیارکرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ایس ایل فائیو مکمل طور پرپاکستان میں کرانے اور سری لنکن ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق پی سی بی نے 16 ٹیموں پر مشتمل نیا ڈومیسٹک سٹرکچر تشکیل دینے کی تجاویز تیارکرلی ہیں جسے وزیراعظم کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers