بزنسقومی

پاکستان میں آئل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کی امیدیں روشن

ایکسون موبل نے تین دہائیوں کے بعد پاکستان کا رخ کیا تو عوام کی امیدیں بڑھ گئیں وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ نے بھی پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے آئل اور گیس کے وسیع ذخاِئر ملے تو پاکستان کے درآمدی بلوں میں دس ارب ڈالر کی کمی ہو جائے گی۔ پاکستان میں تیل کی یومیہ کھپت پانچ لاکھ بیرل ہے مگر ملک سے صرف نوے ہزار بیرل تیل نکلتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی کے ساحل سے آئل دریافت ہوا تو اسے سسٹم میں لانے کے لئے تین سال جبکہ گیس کو سسٹم میں لانے کے لئے ڈیڑھ سال درکار ہونگے۔

Comment here

Subscribers
Followers