قومی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا ہے. کہتے ہیں عوام ہی ہماری حقیقی قوت ہیں، ان کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گے. بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے. بلوچوں کو روشن مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا. آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی صورت حال اور آپریشن ردالفساد سے متعلق آگاہ کیا گیا. آرمی چیف کو نیشنل ایکشن پلان اور صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے. بلوچستان کے لوگوں اور حکومت کے روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے. آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سماجی و معاشی خوشحالی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے انفنٹری سکول کا دورہ بھی کیا. انھوں نے کہا کہ پاک فوج نے داخلی خطرات کم کرنے اور مؤثر سرحدی تحفظ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے. دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات کو قوم نے سراہا ہے. آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے. پاکستان کے عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers