قومی

اسپیشل کومبیٹ یونٹ کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ میں اسپیشل کومبیٹ یونٹ کے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ نو ماہ کی تربیت مکمل کرنیوالے چار سو سے زائد جوانوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔ نوشہرہ میں پولیس کے اسپیشل کومبیٹ یونٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی. وزیر اعلی محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے. انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر محمد نعیم، ایڈیشنل آئی جیز، ارکان صوبائی اسمبلی اور پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے. پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی. وزیر اعلی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے.
اسپیشل کومبیٹ یونٹ کے جوانوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر پر حملے کرنے کا عملی مظاہرہ کیا. راکٹ داغے اور ٹھکانوں کے اندر گھس کر دہشتگردوں کو ٹارگٹ کیا. جوانوں نے رسوں کے ذریعے بلند عمارت سے اترنے اور بلڈنگ پر چڑھنے کا مظاہرہ بھی کیا. فورس کے جوانوں نے جوڈو کراٹے کی تربیت کا بھی بہترین مظاہرہ پیش کیا اور مہمانوں سے داد وصول کی. پاس آؤٹ ہونیوالے جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی خاطر کسی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share