انٹرٹینمنٹبین الاقوامیقومی

آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خاں کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب چھبیس جون کو ہو گی. آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو سُروں کا ڈاکٹر مان لیا.
راحت فتح علی خان کو صوفیانہ کلام کی خوبصورت گائیکی پر اس منفرد اعزاز کے لیے چنا گیا ہے. راحت فتح علی خان نے ٹیلی ویژن سیریل کے پچاس سے زائد ٹائٹل ٹریک گائے ہیں. پاکستانی معروف گلوکار ہالی وڈ اور بالی وڈ میں سو سے زائد فلموں میں سُروں کا جادو جگا چکے ہیں. دنیا بھر میں بے شمار کنسرٹس میں پرفارم کرنے کے علاوہ راحت فتح علی خان اب تک پچاس سے زائد البم بھی ریلیز کر چکے ہیں.
چھبیس جون کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار کو لندن میں ایک تقریب کے دوران اعزازی ڈگری دی جائے گی.

Comment here

Subscribers
Followers