بین الاقوامیٹیکنالوجی

مودی کا اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے تجربے کا دعویٰ

بھارتی وزیراعظم مودی کے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کے ڈرامائی اعلان کو سیاسی ماہرین نے الیکشن جیتنے کی چال قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر نریندر مودی کی جانب سے سنسنی پھیلانے کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ بھارتی الیکشن قریب آتے ہی نریندر مودی کی چالیں تیز ہو گئی لیکن سیاسی ماہرین نے بھارتی وزیراعظم کی شعبدہ بازیوں کو بھانپ لیا۔
نریندر مودی نے گزشتہ روز قوم سے خطاب سے پہلے ٹویٹر پر دن بارہ بجے اہم اعلان کرنے کا پیغام جاری کیا تو بھارتی عوام کام کاج چھوڑ کر ٹی وی سکرینوں کے سامنے بیٹھ گئے. خطاب شروع ہوا تو مودی نے اینٹی سیٹلائٹ میزائل سے خلا میں سیٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم کے اعلان کے بعد سیاسی ماہرین نے اُنہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا. بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت “کانگریس” کے صدر راہول گاندھی نے مودی کے دعوے پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کو ‘ورلڈ تھیٹر ڈے’ کی مبارک باد دینا چاہتے ہیں.
امریکی اخبار نیو یارک ٹائم نے لکھا کہ بھارت میں الیکشن قریب ہیں، عوام بیروزگاری، غربت اور کسانوں کی مخدوش صورتحال پر سوال پوچھ رہے ہیں۔ سپیس سکیورٹی کے جاپانی ماہر کا کہنا ہے کہ اینٹی سپیس میزائل کی دوڑ خلاء کے نظام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ بھارتی ماہرین سمجھتے ہیں کہ اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا اصل مقصد چین کے مقابلے میں خلائی حملے کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ چین نے اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا پہلا کامیاب تجربہ 2007 میں کیا تھا۔ چین نے بھارتی تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ تمام ممالک خلاء میں قائم امن کی فضاء کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے اینٹی سٹیلائٹ میزائل کے تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خلا کا فوجی مقاصد کیلئے استعمال خطرناک ہے. پاکستان خلاء میں اسلحے کی دوڑ روکنے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers