بین الاقوامیقومیکھیل

چوتھا ون ڈے، پاکستان اور آسٹریلیا کل مد مقابل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں شام 4 بجے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلیا کو 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز تو ہار گئے لیکن کلین سوئپ کی خفت سے بچنا ہے تو کم بیک کرنا ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ون ڈے دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ابتدائی میچز میں قومی ٹیم میں تبدیلیاں کام آئی نہ تجربہ کار کھلاڑی کچھ کر پائے۔ پہلے تینوں ون ڈے میں جیت آسٹریلیا کے حصے میں آئی۔ پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہرایا۔ 281 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں پر عبور کیا۔ دوسرے معرکے میں بھی پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چل سکی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 285 رنز کا ہدف بھی 2 وکٹوں پر ہی حاصل کیا۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ لائن فلاپ ہو گئی۔ 266 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 186 رنز پر ہی پویلین چلی گئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers