قومی

اقوام متحدہ کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کہتی ہیں دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر توجہ دینی چاہئیے۔ نیویارک میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہ بنے۔ دہشت گردی کی علامات کی بجائے وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share