قومی

حبیب جالب کی بیٹی نے باپ کی طرح خودداری کا دامن نہ چھوڑا

محنت میں کوئی عار نہیں، اس بات کو انقلابی شاعر حبیب جالب کی بیٹی نے سچ ثابت کر دکھایا. طاہرہ جالب نے باپ کی طرح خودداری کا دامن نہ چھوڑا اور زندگی کی گاڑی چلانے کیلئے ڈرائیور بننا قبول کر لیا.
لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاون میں رہائش پزیر طاہرہ جالب کندھوں پر گھر کی ذمہ داری لیے دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے محنت میں عار محسوس نہیں کرتی. مردوں جیسے لباس میں ملبوس طاہرہ نجی کیب سروس کی گاڑی چلاتی ہیں. وہ گھر گھر جا کر سواری کو لیکر ان کی منزل تک پہنچاتی ہیں۔ کار میں سوار خواتین ان کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کرتی ہیں. طاہرہ کہتی ہیں بہت کام کیے ہیں لیکن یہ کام اچھا لگنے لگا ہے. شروع میں مشکلات کا سامنا رہا لیکن وقت نے سب ٹھیک کر دیا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers