انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے اجراء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے اجراء کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں تفریح اور ثقافت کے شعبے سے وابستہ معروف سعودی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی. سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ کی خصوصی دعوت پر وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی شریک ہوئے۔
سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ثقافتی اقدامات، سعودی وزارت ثقافت کے اجراء کی افتتاحی تقریب پر ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں تفریح اور ثقافت کے شعبے سے وابستہ معروف سعودی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پر سعودی لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا. سعودی لوک گیتوں اور نغموں سے حاضرین خوب محظوظ ہوئے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری اور صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی بھی سعودی عرب کی وزارت ثقافت کےاجراء کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے. وزیراطلاعات، سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ آل سعود کی خصوصی دعوت پر وزارت ثقافت کی ابتدائی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب میں ثقافتی تعاون کی مفاہمتی یادداشت کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہے. دونوں ممالک فلم ڈرامہ اور پروڈکشنز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ بنائیں گے. اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چودھری اور سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ کے درمیان مذاکرات ہوئے. اس موقع پر سعودی وزیر نے پاکستانی فن خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر ثقافت کی دعوت پر پاکستانی فنکاروں اور موسیقاروں کا گروپ آئیندہ ماہ سعودی عرب میں پرفارم کرے گا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers