قومیکھیل

سپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑی وزیراعظم سے ملاقات کے خواہش مند

سپیشل اولمپکس میں پاکستان کے لئے میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹ، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے خواہش مند ہیں۔ کوچنگ اور مینجمنٹ سٹاف نے بھی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے.
ابوظہبی میں منعقدہ سپیشل اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کیلئے انیس سونے کے تمغے جیتنے والے خصوصی ایتھلیٹس جمعرات کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا. منیجمنٹ سٹاف کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ستاسٹھ (67) میڈلز پاکستان کے نام کیے مگر استقبال کیلئے کوئی نہ آیا. قومی سپیشل اولمپکس ایسوسی ایشن نے ونٹر مقابلوں کیلئے ایتھلیٹس کی تیاری جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers