بین الاقوامی

سڈنی میں شیر کی نایاب نسل کے 3 بچے عوام کے سامنے پیش

آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھر میں شیر کی نایاب نسل کے تین بچوں کو پیدائش کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ شیر کے بچے سڈنی کے چڑیا گھر میں دو ماہ قبل پیدا ہوئے۔ جن میں ایک نر اور دو مادہ شیر شامل ہیں۔ یہ بچے سماٹرا ٹائیگر کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں جسے محکمہ جنگلی حیات نے خطرے سے دو چار جانوروں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے تعلق رکھنے والے ان ٹائیگرز کی نسل کے صرف چار سو شیر دنیا میں باقی رہ گئے ہیں.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers