بین الاقوامی

آئی ایس پی آر نے دنیا کو بتایا کہ ہائبرڈ جنگ کیا ہوتی ہے, بھارتی کمانڈر کا اعتراف

سابق بھارتی جنرل عطا حسنین نے دنیا کے سامنے آئی ایس پی آر کی صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا۔ کہتے ہیں ہائبرڈ جنگ میں پاکستان جیت گیا، بھارت ہار گیا. بھارت کو اس جنگ کا علم ہی نہیں تھا. آئی ایس پی آر نے سکھایا، معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔
سابق بھارتی جنرل کمانڈر ناردرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین بھی آئی ایس پی آر کی کارکردگی کے معترف نکلے۔ برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ ہائبرڈ جنگ کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا تاہم آئی ایس پی آر نے بتا دیا۔ بھارت ہار گیا پاکستان جنگ جیت گیا. صرف یہی نہیں سابق بھارتی کمانڈر ناردرن کمانڈ نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے اطلاعات کے میدان میں بھارت کو شکست دی، ہمیں سکھایا کہ معلومات کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے.
سابق بھارتی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین نے واضح کہا کہ روایتی جنگوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا. آئی ایس پی آر نے کشمیریوں کو بھارتی فوج اور قوم سے دور کر دیا. سابق بھارتی جنرل نے بھارتی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھارت کے خلاف کھڑی ہو گئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers