قومی

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر شہر قائد پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے. کراچی آمد کے بعد عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور حیدر آباد میں یونیورسٹی کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کر لیا. عمران خان یونیورسٹی کا سنگ بنیاد چار اپریل کو وزیراعظم ہاوس میں رکھیں گے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے سندھ حکومت کے خلاف شکایت کے انبار لگا دیے.
وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کی جانب سے پی ٹی آئی سندھ کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دیے گئے. عشائیے میں بھی شرکت کی. عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کر رہی ہے. اراکین اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے بڑھائیں اور صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دیں. انہوں نے سندھ میں غربت کے خاتمے کے پروگرام “احساس” اور صحت انصاف پروگرام کا جلد اجراء کا بھی اعلان کیا.
عمران خان ہفتے کے روز مختلف اجلاسوں کی صدارت کے علاوہ باغ ابن قاسم میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کریں گے. جس کے بعد وہ گھوٹکی روانہ ہوں گے جہاں وہ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers