کھیل

آئی سی سی نے یکم اپریل پر شائقین کرکٹ کو ہی فول بنا دیا

آئی سی سی نےیکم اپریل پر شائقین کرکٹ کو فول بنا دیا۔ نئے قوانین پرشائقین کرکٹ نے سر پکڑ لئے۔اب ڈے نائٹ ٹيسٹ ميچز کے ايوننگ سيشنز ميں رنز ڈبل گنےجائيں گے۔ چوکے پر 8 رنز اور چھکا مارنے پر 12 رنزمليں گے۔
کيچ آؤٹ کے بعد نان اسٹرائيکر اينڈ پر موجود کھلاڑی کو بھی آؤٹ کيا جاسکے گا۔ کمنٹيٹرز ميچ کے دوران سلپ کے پیچھے کھڑے ہو کر کمنٹری کریں گے۔
ٹيسٹ پليئرز گرمی ميں شارٹس پہن کر کھيل سکيں گے۔ درجہ حرارت 35 ڈگری سے اوپر جانے پر کھلاڑی شارٹس پہن سکيں گے۔ ٹيسٹ چيمپئن شپ کے دوران بيٹنگ اور بالنگ کا فيصلہ آن لائن ہوگا۔ کھلاڑيوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس شرٹس پر پرنٹ ہوں گے۔

Comment here

Subscribers
Followers