انٹرٹینمنٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائی گئی فلم ’’وار آن دا روف آف ورلڈ ‘‘جاری کر دی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’’وار آن دا روف آف ورلڈ ‘‘جاری کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے
فرانسیسی صحافی پاول کامیٹی نے اس دستاویزی فلم کی تمام ریکارڈنگ مقبوضہ کشمیر میں کی۔ جس میں قابض فوج کے کشمیریوں پر مظالم فلمائے گئے ہیں۔ فلم میں کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گن کا استعمال اور دیگر انسانیت سوزحربوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فرانسیسی صحافی پاول کامیٹی اپنی ٹیم سمیت تین ہفتے تک بھارتی فورسز کی حراست میں رہے۔ فرانسیسی صحافی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔ آزادکشمیر کے حالات بھی اس دستاویزی فلم کاحصہ بنائے گئے ہیں.فرانسیسی صحافی آزاد کشمیر میں روزمرہ زندگی کے نارمل حالات دیکھ کر حیران رہ گئے.

Comment here

Subscribers
Followers