بزنسقومی

وفاقی حکومت کا ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ

وفاقی حکومت نے شہریوں پر ایک بار پھر پٹرولیم بم گرانے کافیصلہ کرلیا ہے اپریل میں پٹرولیم مصنوعات بارہ روپے تک مہنگا کرنے کی سمری روانہ کردی گئی۔
وفاقی حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،
جنوری میں عمران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کاتحفہ دیا، اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل چھ روپے سینتیس پیسے اور مٹی کے تیل میں تین روپے اضافہ کیاگیا
فروری میں پٹرول کی قیمت میں انسٹھ پیسے،لائٹ ڈیزل پچیس پیسےجبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں میں تہتر پیسے کمی ہوئی مگر مارچ میں پٹرولیم مصنوعات میں چار اعشاریہ سات پانچ روپے اضافہ کرکے پچھلے حساب چکا دیئے گئے

Comment here

Subscribers
Followers