قومی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشعال فائرنگ، 3 فوجی جوان شہید، ایک زخمی

لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی بلا اشعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی میں کئی بھارتی فوجی مارے جانے کی اطلاعات ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے راولا کوٹ سیکٹر رکشکری پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس میں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز الله اور سپاہی شاہد منصب نے جام شہادت نوش کیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک جوان زخمی بھی ہوا ، پاک فوج کی طرف سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بروقت بھرپور جواب دیا گیا اور بھارت کی جانب ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ دفترخارجہ نے بلااشتعال بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے،، ترجمان کے مطابق مادروطن پرجان قربان کرنےوالے صوبیدار محمد ریاض کا تعلق جھنگ، لانس حوالدار عزیز کا تعلق نوشہرو فیروز اور سپاہی شاہد منصب ایبٹ آباد کا رہائشی تھا۔

Comment here

Subscribers
Followers