کھیل

عمر اکمل کو اجازت کے بغیر کنسرٹ میں جانے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹر عمر اکمل نے کنسرٹ میں جانے پر معافی مانگ لی ہے، عمر اکمل پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے
آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ناقص کار کردگی کے بعد عمر اکمل میوزیکل کنسرٹ میں موج مستیاں کرتے رہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر عمر اکمل کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔ کرکٹر عمر اکمل نے چوتھے ون ڈے میں صرف سات رنز بنا ئے اور بتائے بغیر میوزیکل کنسرٹ میں چلے گئے۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے اپنے کئے پر معافی مانگ لی ہے ۔

Comment here

Subscribers
Followers