قومی

خانپور ڈیم پانی سے بھر گیا، 6 بجے تک سپل وے کھلنے کا امکان

خانپور ڈیم پانی سے بھر گیا ، آج شام چھ بجے تک سپل وے کھول دیئے جانے کا امکان ہے ، خان پور ڈیم سے ملحقہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی واپڈا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد بائیس ہزار سات سو اور اخراج بیس ہزار کیوسک رہا، چشمہ اور منگلا کے مقام پر پانی کی آمد چالیس ہزار نسو جبکہ اخراج پینتیس ہزار کیوسک رہا، اسی طرح دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد پچیس ہزار پانچ سو اور اخراج سولہ ہزار کیوسک رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج چشمہ ،تربیلا اور منگلا ڈیم کے آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ چھ لاکھ ستاون ہزارایکڑ فٹ ہے۔ ڈیم بھر گئے خانپور ڈیم پانی سے بھر گیا ، 6 بجے تک سپل وے کھلنے کا امکان چشمہ، تربیلا اور منگلا میں پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 57 ہزار ایکڑ فٹ ہے

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers