قومی

سندھ ہائی کورٹ میں آصف زرداری اور دیگر کی درخواستیں مسترد

میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے مقدمات کی اسلام آباد منتقلی۔ سندھ ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور دیگر کی اس اقدام کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کیس کی بینکنگ کورٹ کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے خلاف سابق صدر آصف زرداری ، فریال تالپر ، انور مجید اور دیگر کی اپیلوں کی سماعت مکمل ۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلیں مسترد کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنا دیا- فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام شامل نہیں ،عبوری چالان میں ان کے نام مفرور ملزمان میں شامل کئے گئے ،چیئرمین نیب مقدمہ ایک ہی صوبے کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست دے سکتا ہے، نیب نے مقدمہ ٹرانسفر کرانے کیلئے غلط بیانی کی
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے رقم منتقلی اور منی لانڈرنگ کی پوری تفصیل بتائی ہے ،ایف آئی اے کا مقدمہ 04/18 بھی اسی جے آئی ٹی رپورٹ کا حصہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے کسی فیصلے کی تشریح نہیں کرنے کا مجاز نہیں مقدمے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا

Comment here

Subscribers
Followers