بزنس

سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کو بھی پر لگ گئے، ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باوجود پاکستان میں ایک تولہ سونا بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اڑھائی سو روپے کا اضافہ ہوا جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت ستر ہزار تین سوروپے سے بڑھ کر ستر ہزار پانچ سو پچاس روپے ہو گئی تھی۔ گولڈ ڈیلرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید ڈیڑھ سو روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا ستر ہزار سات سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، اسی طرح دو سو چودہ روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت ساٹھ ہزار چارسو پچاسی روپے ہو گئی ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers