قومیٹیکنالوجی

غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا معاملہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر تصدیق شدہ موبائل فونز کو بلاک کرنے کا معاملہ پی ٹی اے کے سپرد کر دیا ، موبائل فون کمپنیوں کی مشاورت سے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی اسلام آباد ہائی کورٹ میں موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا شہریوں کی آگاہی کے لئے وقت بڑھایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے موبائل کمپنیز کا موبائل فونز کی رجسٹریشن کے لیے تاریخ بڑھانے کا مطالبہ درست ہے۔ پی ٹی اے حکام نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرادی ۔جس پرعدالت نے معاملہ ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے حوالے کردیا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share