بین الاقوامیقومی

پاک فوج کی جوابی فائرنگ، 7 بھارتی فوجی ہلاک اور 19زخمی ہوگئے

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے سات بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور انیس کو زخمی کردیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دشمن کی متعدد فوجی چوکیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ روز پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے تھے جنہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
منگل کو بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اٹھارہ سالہ لڑکا شہید اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی متعدد چوکیوں کو تباہ کردیا ۔۔کارروائی میں سات بھارتی فوجی ہلاک اور انیس کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ترجمان دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال اور اندھا دھند بھارتی فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers