قومی

آزاد کشمیر کو پن بجلی منافع سے رقم دینے کا اعلان

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کہتے ہیں آزاد کشمیر کا پن بجلی منافع کا مسئلہ حل کر دیا۔ آزاد کشمیر کو بھی دوسرے صوبوں کی طرح ایک روپے دس پیسے فی یونٹ منافع دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا دیگر صوبوں کی طرح آزاد کشمیر کا حصہ بھی مساوی کر دیا۔ آزاد کشمیر کو 70 کروڑ روپے پرافٹ ملتا تھا. اب 11 ارب روپے ملیں گے جو آزاد کشمیر کی ترقی پر خرچ ہونگے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے لیکن تحریک انصاف سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کام کر رہی ہے.
وفاقی وزیر کا کہنا تھا 18ویں ترمیم کے بعد پانی بھی صوبائی معاملہ ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کھلے دل سے کہا ہے صوبائی حکومت وفاق سے مل کر مسائل حل کرے گی۔ فیصل واوڈا نے کہا مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔ وزیراعظم سے اجازت ملتے ہی سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا سیلاب کے خطرے سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت مانیٹرنگ سسٹم بنا رہی ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثآر کا ڈیم کے لیے اہم کردار رہا۔ گذشتہ حکومت کی پالیسیوں کی بنا پر قرضوں کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers