بین الاقوامی

آسڑیلیا میں پُر تشدد مواد رکھنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے سزائیں

آسڑیلیا میں نئے قانون کے تحت ویب سائٹ پر پُر تشدد مواد رکھنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے سزائیں تجویز کر دی گئیں. آسٹریلیا کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت اب پُرتشدد مواد رکھنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ان کے سالانہ منافع کا دس فیصد جرمانہ یا افسران کو تین سال قید کی سزا دی جا سکے گی۔ آسٹریلیا کے اٹارنی جنرل اور وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ قانون نیوزی لینڈ میں گذشتہ ماہ دہشت گردی کی واردات کو فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کے واقعہ کے بعد بنایا گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت اب آسٹریلیا میں تمام سوشل میڈیا کمپنیوں پر لازم ہو گا کہ وہ اپنی سائیٹ سے قتل و غارت، تشدد اور ریپ کی وڈیوز فوری طور پر ہٹا دیں اور اس کے بارے میں پولیس کو بھی اطلاع دیں۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers