قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نا اہلی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے دلائل بھی طلب کر لئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف علی زرداری کیخلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی. درخواست گزار تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ، کیا پی ٹی آئی کی جانب سے آصف علی زرداری کے مد مقابل امیدوار نے عدالت سے رجوع کیا. جس پر درخواست گزر کے وکیل نے کہا کہ اِس بارے میں اُنہیں معلوم نہیں۔ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت عدالت سے رجوع کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی جا سکتی ہے. عدالت نے آصف علی زرداری سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers