بین الاقوامی

امریکا نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے سر کی قیمت مقرر کر دی

امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالر مقرر کر دی۔ امریکا اور اتحادی افواج نے عراق کے شہر الرمادی میں فضا سے پمفلٹ گرائے، جن میں کہا گیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں مدد فراہم کرنے والے کو ڈھائی کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا. عرب ٹی وی کے مطابق پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ البغدادی نے عراقیوں کے خلاف جنگ کر کے اُن کے اہل خانہ کو قتل کیا. معلومات فراہم کر کے اُس سے انتقام لیا جا سکتا ہے۔ ابوبکر البغدادی کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں. ماضی میں امریکی حملوں میں اُس کے مارے جانے کی افواہیں بھی گردش کرتی رہی ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share