قومی

خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج سکینڈل کے ملزم 8 سال بعد بری

خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج سکینڈل کے ملزموں کو آٹھ سال بعد عدم ثبوت پر بری کردیا گیا. طویل تفتیش کے دوران جتنی باریکیاں سامنے آتی گئی، ملزموں کو فائدہ ہوتا چلا گیا. منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے الزامات پر مبنی کیس کے فیصلے کے بعد موجودہ میگا منی لانڈرنگ کیس کیا رُخ اختیار کرے گا، اِس کا انحصار بھی اداروں کی تفتیش پر ہے.
منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے الزامات، ملکی تاریخ کا پہلا بڑا کیس آٹھ سال تفتیش کے مراحل میں رہا. ایک ملزم نے خوف سے موت بھی گلے لگا لی لیکن دیگر ملزم بالآخر آزاد ہو ہی گئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کی بینکنگ کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مسترد کر دی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت کے کسی سوال کا جواب نہ دے سکے. ایک سو گواہوں میں سے بیالیس نے ملزموں کے حق میں گواہی دی. گواہوں کی کیا تفصیلات تھیں؟ سرکاری وکلاء عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ طویل تفتیش کے دوران جتنی بات بڑھی، اُتنا ہی ملزم فائدہ لے گئے. تفتیشی اداوں نے بڑی شدومد کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کیا، ملک بھر میں تبصروں اور تجزیوں کا دوربھی چلا، مگر عدالت کے سامنے تمام تحقیقات حقائق کا روپ نہ دھار سکی.
کیس کے فیصلے نے موجودہ میگا منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی غیر یقینی کیفیت کو جنم دے دیا. کیا ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور سرکاری وکلاء اِس بڑے کیس میں بھی ثبوت پیش کر سکیں گے یا پھر خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج سکینڈل کی طرح یہ کیس بھی طویل تفتیش کی نذر ہو کر رہ جائے گا۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers