انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

انجلینا جولی کا مستقبل میں بڑے عوامی منصب کی امیدوار ہونے کا عندیہ

معروف ہالی ووڈ اداکارہ، ہدایت کار، سماجی کارکن اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر انجلینا جولی نے مستقبل میں بڑا عوامی عہدہ سنبھالنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ پیپلز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ یہ مت سوچیں کہ ایسا ہو نہیں سکتا، لیکن فی الحال وہ قیادت کے لیے دوسروں کی طرف دیکھ رہی ہیں. امریکی صدر یا اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل، انجلینا جولی نے مستقبل میں بڑے عوامی منصب کی امیدوار ہونے کا عندیہ دے دیا.
امریکی اداکارہ اقوام متحدہ کی جانب سے مختلف جنگ زدہ علاقوں کا دورہ کرتی رہتی ہیں اور سماجی کاموں میں بھی حصہ لیتی ہیں. انجلینا جولی ہالی وڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کر چکی ہیں اور دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers