قومی

شہریار آفریدی کا آپ نیوز کی خبر پر نوٹس، خاتون پر تشدد کی رپورٹ طلب

وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے آپ نیوز کی خبر پر لاہور میں قبضہ مافیا کی طرف سے خاتون پر تشدد کا نوٹس لے لیا ہے. آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی.
لاہور میں قبضہ مافیا کی جانب سے بزرگ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا. آپ نیوز نے ظلم و تشدد کو بے نقاب کیا جس پر وزیر داخلہ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ مانگ لی. شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں خواتین کی حرمت، چادر اور چار دیواری کا تحفظ ریاست یقینی بنائے گی. کمزور اور غریب طبقات کے حقوق کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers