بین الاقوامی

پاکستانی ایف 16 طیارہ مار گرانے کا بھارتی جھوٹ بےنقاب ہو گیا

پاکستانی ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا. امریکا نے تمام ایف سولہ طیارے پاکستان کے پاس موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔ فارن پالیسی میگزین نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں بھارتی جھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔ میگزین کا کہنا ہے بھارت نے جھوٹ بول کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف سولہ گننے کی پیشکش کی تھی۔ گنتی کے بعد طیارے پورے پائے گئے۔ امریکی عہدیداروں نے فارن پالیسی کو بتایا ایف سولہ گرانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے۔ پاکستان پر ایف سولہ طیاروں کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں۔ اس رپورٹ سے بھارتی انتخابات سے صرف ایک ہفتہ قبل مودی حکومت کا ایک اور پول کھل گیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers