قومی

حکومت احتساب کے نام پر ریاستی دہشت گردی کر رہی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے غریب آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ مزید تین سال تک معیشت میں بہتری کے آثار نہیں۔ ان سنگین حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے احتساب کے نام پر ریاستی دہشت گردی کی جا رہی ہے.
مسلم لیگ نون کے رہنماؤں احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو بریفنگ دی. انہوں نے کہا کہ شہنشاہ وزیراعظم تو قومی اسمبلی میں شہباز شریف کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں، اسی لئے پہلے مقدمات گھڑ کر شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا اور اب حمزہ شہباز کیخلاف چھاپہ مار کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
مسلم لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈالروں کی بارش، سستی اشیاء کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا اور حکمران مسلط کئے گئے۔ اب تمام اقتصادی اشاریوں کے مطابق معاشی حالات آئندہ تین سال میں مزید خراب ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ ریاستی تشدد کے زریعے عوام کی آواز کو دبانے کی ہر کوشش نا کام ہو گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers