قومی

ملکی دفاع کیلئے نمایاں کارکردگی پر فوجی افسروں اور جوانوں کو اعزازات

ملکی دفاع کیلئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں فوجی افسروں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی ۔ کورکمانڈر لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر نے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے۔ دو کمیشنڈ آفیسرز، چوبیس جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں کو تمغہ بسالت عطا کیا گیا۔ تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں اکیس شہداء بھی شامل ہیں۔ شہداء کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ پاک فوج کے تریسٹھ افسروں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور پچاسی کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ تقریب میں سینئر فوجی افسران اور شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers