قومی

نیب اہلکاروں کی حمزہ شہباز کے گارڈز کے تشدد کے خلاف درخواست

پنجا ب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کے نیب اہلکاروں پر تشدد کے خلاف مقدمے کی درخواست ماڈل ٹاؤن تھانے میں دے دی گئی دوسری طرف ن لیگ کی طرف سے نیب اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی درخواست کردی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لئے جانیوالے نیب اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔جس پر کارروائی کے لئے سب انسپکٹر عمر دراز کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دے دی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈز کو دکھائے گئے تو وہ طیش میں آ گئے اور نیب اہلکاروں کو دھکے دیئے اور گالی گلوچ کیا۔ ڈرائیور ممتاز حسن کو گاڑی سے نیچے اتار کر مارا اورکپڑے پھاڑ دیے۔ لیگی کارکنوں کی جانب سے نیب افسران کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی۔
ن لیگ کے وکلا نے بھی تھانہ ماڈل ٹاون میں نیب اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کروا دی۔۔ ن لیگ کے وکیل عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نیب اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا. ن لیگ کی درخواست سیکیورٹی انچارج ذوالفقار علی کی جانب سے دی گئی۔ پولیس نے نیب اور ن لیگ دونوں کی درخواستیں موصول کر کے ضروری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers