قومی

آصف زرداری کی احتساب عدالت میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو

آصف زرداری احتساب عدالت آئے تو صحافیوں کے ساتھ ہلکی پھلکی گفتگو کی، سابق صدر کا کہنا تھا, اب تو انہیں اور فریال کو یہاں دیکھ کرصحافی خوش ہو گئے ہوں گے
آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا مقدمے کی سماعت سے پہلے صحافیوں سے مکالمہ بھی ہوا۔ ایک صحافی نے پوچھا آپ آج اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نواز شریف بیٹھتے تھے۔ آصف زرداری نے جواب دیا میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔ دوسرا صحافی بولا فریال تالپور جس طرح یہاں بیٹھی ہیں، مریم نواز بھی یہیں بیٹھا کرتی تھیں۔ آصف زرداری بولے اب آپ تو خوش ہیں نہ۔ پرویزمشرف کی پیشی کے سوال پر سابق صدر کا کہن اتھا یہ سوال ان سے نہیں پوچھنا چاہئیے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers